اسلام آباد(پی این آئی) پی ٹی آئی میں متبادل وزیراعظم کے لئے لابنگ ہونا شروع ہو گئی ہے۔گزشتہ روز بی این پی مینگل کے اتحاد ختم کرنے کے بعد نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ آصف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومتی کارکردگی سے غیر مطمئن کئی لوگوں سے ہم رابطے میں ہیں، اب
حکومت کی توڑ پھوڑ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔خواجہ آصف کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں ایسے لوگ موجود ہیں جو وزیراعظم کی جگہ لینےکو تیار ہیں اور ان لوگوں نے اس کے لئے لابنگ کا سلسلہ بھی شروع کر لیا ہے۔مزید بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اپنے اراکین اسمبلی بھی ان سے ناراض ہیں۔خیال رہے کہ خواجہ آصف نے یہ بات بی این پی مینگل کے حکومتی اتحاد ختم کرنے کے اعلان کے بعد کی گئی ہے۔یاد رہے کہ بی این پی مینگل سے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔ ایوان میں خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل کی جانب سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمارے ساتھ کئے ہوئے معاہدے کو پورا نہیں کیا۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگست 2018 کو پہلا معاہدہ ہوا،شاہ محمود،جہانگیرترین اوریارمحمدرند نے دستخط کئے، ہم نے2 سال تک اس معاہدے پرعملدرآمد کا انتظارکیاہے۔تا ہم اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کو مشوریے دیئے جا رہے ہیں کہ وہ ایوان میں اپنا اعتماد بحال کریں ورنہ ان کے لئے مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔ اسی بارے میں بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار حامد میر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بی این پی مینگل کا حکومتی اتحاد ختم کرنے کے بعد یہ حکومت عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اب فوری طور پر ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینا چاہیئے کیونکہ اختر مینگل کے ووٹ کے بعد عمران خان الیکشن کے بعد وزیراعظم بننے میں کامیاب ہوئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں