گلگت (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر زراعت گلگت بلتستان حاجی جانباز خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق جانباز خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ طبیعت خراب ہونے پر سٹی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ جانباز خان کی
طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔۔پارٹی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔15 جون کو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سندھ سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی دوست محمد فیضی کورونا کے باعث انتقال کر گئے تھے۔محمد فیضی کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور کلفٹن کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے ،جہاں ان کا کورونا کے باعث انتقال ہو گیا۔اس سے قبلپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اکمل مرزا کووونا وائرس سے انتقال کر گئے تھے۔اکمل مرزا راولپنڈی میں پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات تھے۔انہیں چند روز قبل ہی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔اکمل مرزا بے نظیر بھٹو اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں چند روز سے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کئی رہنما کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔گذشتہ ہفتے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت نکلا۔ اب تک پاکستان کے کئی اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے کئی سینیر رہنما وبائی مرض کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ قبل ازیں 8 جون کو ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد ایک دن کے دوران وائرس کا شکار ہونے والے اراکین اسمبلی کی تعداد 7 ہوگئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں