اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی، پاکستان عالمی سطح پر سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں 13 ویں نمبر پر آگیا، کل کیسز کی تعداد1,60,118 ہو گئی ۔ این سی او سی کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں
کے دوران ملک بھر میں کورونا کی31 ہزار 500 ٹیسٹ کیے گئے، پورے ملک میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 59 ہزار 215 ہے، آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔اس وقت ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 97 ہزار 810 ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 358 مریضوں کا اضافہ ہوا۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 118 ہے جن میں آزاد کشمیر میں 740,بلوچستان میں 8 ہزار 794,گلگت بلتستان میں1 ہزار 213,، اسلام آباد میں 9 ہزار 637،خیبر پختونخوا میں 19 ہزار 613 ، پنجاب میں 60 ہزار 138، سندھ میں 59 ہزار 983 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 3 ہزار 93 ہے جس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 118 اموات کا اضافہ ہوا۔ اب تک سندھ میں 916,پنجاب میں 1 ہزار 202 ، خیبرپختونخوا میں 755،اسلام آباد میں 94، بلوچستان میں 93، گلگت بلتستان میں18 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 15 اموات ہوئی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس کی9 لاکھ 82 ہزار 12 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ملک بھر میں کورونا کے علاج کیلئے 809 ہسپتالوں میں 7 ہزار 685 مریض داخل ہیں۔ یہاں یہ واضح رہے کہ پاکستان اس وقت کرونا وائرس سے متاثرہ دنیا کا تیسرا بڑا اسلامی ملک ہے، جبکہ عالمی سطح پر متاثرہ ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 13 واں نمبر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں