اسلام آباد(پی این آئی)کنٹرول کی شہری آبادی پر بھارتی فوج کے حملے، پاکستان کا شدید رد عمل۔بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا۔ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ سول آبادی کو نشانہ بنانا کسی صورت قبول نہیں اور بھارت 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔ترجمان دفتر خارجہ
کے مطابق احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی افواج لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھاری اسلحے سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ ایسی اشتعال انگیزی سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی فورسز کو نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے سے باز رکھے۔ پاکستان نے واضح کیا کہ بھارت کشیدگی بڑھا کر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے عالمی برادری کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔واضح رہے کہ بھارت رواں برس اب تک ایک ہزار 410 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے، جس کے نتیجے میں 12 شہری شہید جبکہ 102 شدید زخمی ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں