لاہور (پی این آئی) وفاق میں مینگل گروپ کی حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے بعد پنجاب کا ناراض گروپ بھی متحرک ہوگیا ہے۔ تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ داؤد سلیمانی نے وزیراعلی کو احسان فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ 20 ارکان میرے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایم پی اے داؤد سلیمانی عثمان بزدار کی آڈیو
ٹیپ میڈیا گروپ نے حاصل کرلی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ یہ ( وزیراعلیٰ عثمان بزدار) احسان فراموش ہے۔ ہمارا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ نہ کوئی افسر بات سنتا ہے، نہ کوئی فنڈ مل رہا ہے۔ ہم لوگوں کو کیا جواب دیں گے۔ یہ انسان کے بچے بنتے ہیں تو ٹھیک نہیں تو اس میں ہمارا فائدہ ہے۔ ہم یہ بات کہنا شروع کر دیتے ہیں کہ یہ بڑا گندا آدمی ہے، محسن کش ہے۔ یہ دوستوں کی عزت و احترام نہیں کرتا۔ داؤد سلیمانی نے میڈیا گروپ سے گتفگو میں دعوی کیا کہ وزیراعلی اور بیوروکریسی کے رویے سے ناراض 20 ارکان ان کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ سردار شہاب اور غضنفر چھینہ کی سربراہی میں یہی ناراض گروپ پہلے بھی اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار کر چکا ہے جس پر وزیراعلی کو فنڈز دے کر انہیں منانا پڑا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں