سی پیک منصوبے پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی، فیز 2 پر کام بھرپور طریقے سے جاری ہے، عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

اسلام آباد(پی این آئی)سی پیک منصوبے پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی، فیز 2 پر کام بھرپور طریقے سے جاری ہے، عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ۔چیئرمین چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک)اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کا کام پوری طرح جاری ہے جبکہ حالیہ دنوں میں سی پیک منصوبوں پر کام کی

رفتار کو تیز کر دیا گیا ہے ۔ گزشتہ روزسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں انہوں نے سی پیک منصوبوں پر سست روی کا تاثر مسترد کر تے ہوئے مزید کہا کہ بعض گمراہ کن عناصر سی پیک منصوبوں پر سست روی کاجھوٹا تاثر دے رہے ہیں۔ سی پیک فیز ٹو کے گرائونڈ ورک کو مکمل کرلیا گیا ہے ۔ سی پیک کے فیز2 پر کام بھرپور طریقہ سے جاری ہے ۔7 ارب 20 کروڑ ڈالر کے ایم ایل ون منصوبے پر کام ہو رہا ہے جبکہ ساڑھے 3 ارب ڈالر کے پن بجلی کے 2 منصوبوں پر بھی کام جلد شروع کر دیا جائیگا ۔علاوہ ازیں ایس ایم ایز اور زراعت کے شعبوں کے منصوبوں میں بھی کام کی رفتار بڑھائی گئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں