پلازمہ فروخت خرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع، ہائی کورٹ نے کس کس کو طلب کر لیا؟

لاہور (پی این آئی)پلازمہ فروخت خرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع، ہائی کورٹ نے کس کس کو طلب کر لیا؟ہائی کورٹ نے کورونا کے مریضوں کا پلازمہ فروخت کرنے کے خلاف درخواست پر محکمہ صحت کے سیکرٹریز کو 23 جون کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس محمد قاسم

خان نے ارشد ورک ایڈووکیٹ کی کورونا کے مریضوں کا پلازمہ فروخت کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ خون کی فروخت کے خلاف قوانین کی موجودگی کے باوجود عملدرآمد نہیں ہورہا، ملک میں کورونا کے خلاف پلازمہ کی فروخت، قوانین کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ خون کے اس دھندے میں اب بین الاقوامی مافیا بھی شامل ہوچکا ہے۔درخواست میں استدعا کی کہ کورونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا پلازمہ فروخت کرنے پر پابندی عائد کی جائے، دلائل کے بعد عدالت نے محکمہ صحت کے دونوں سیکرٹریز کو 23 جون کو طلب کرلیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close