دو مریض تھے، وہ صحتیاب ہو چکے، لاہور کی 15 گھروں پر مشتمل اسلام پورہ کی گلی کیوں لاک ڈاؤن کی گئی؟

لاہور (پی این آئی)دو مریض تھے، وہ صحتیاب ہو چکے، لاہور کی 15 گھروں پر مشتمل اسلام پورہ کی گلی کیوں لاک ڈاؤن کی گئی؟لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں پندرہ گھروں پر مشتمل ایک گلی کو بھی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔مقامی رہائشیوں کا دعویٰ ہے کہ تین ماہ قبل یہاں کورونا وائرس کے 2 مریض تھے جو اب صحت

یاب ہو چکے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب یہاں کوئی کورونا کا مریض نہیں۔دوسری طرف ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کیے جانے والے علاقوں کی تفصیل اکٹھی کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوسف روڈ پر لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close