اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کورونا کی شکار، کاز لسٹ منسوخ

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کورونا کی شکار، کاز لسٹ منسوخ، اسلام آباد ہائی کورٹ کی خاتون جج کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں، جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا۔عدالتی حکام کے مطابق جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ان

کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ کینسل کر دی گئی ہے۔عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔عدالتی حکام نے بتایا ہے کہ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکریٹری کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ گزشتہ ہفتے پازیٹو آیا تھا، جس کے جسٹس لبنیٰ سلیم نے بھی کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 ججز کے سیکریٹریز، چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کے ریڈر کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔عدالتِ عالیہ کے اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد کے علاوہ افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close