کراچی(پی این آئی)کورونا سے متاثرہ علاقوں میں مزید کیا ایکشن کریں گے، کراچی کے پولیس چیف نے واضح کر دیا،کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں سیل کی گئی یوسیز اور علاقوں میں نفری تعینات کی جائے گی۔کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے نجی نیوزچینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی
انتظامیہ کے ساتھ مل کر پولیس کام کرے گی، ہر ضلعے کے ایس ایس پی کو ضلعی انتظامیہ سے تعاون کا کہا ہے۔غلام نبی میمن نے کہا کہ کافی زیادہ تعداد میں یونین کاونسلز کو سیل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، پولیس کے پاس اتنی زیادہ نفری موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں زیادہ سے زیادہ نفری لاک ڈاؤن کے لیے لگائی جائے، سیل کی گئی یوسیز اور علاقوں میں نفری تعینات کی جائے گی۔اُن کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ پولیس سے تعاون کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں