مسلسل تیسرے دن ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلہ، سوات، مالاکنڈ، چترال میں 4 اعشاریہ 3 کی شدت کے جھٹکے

اسلام آباد (پی این آئی)مسلسل تیسرے دن ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلہ، سوات، مالاکنڈ، چترال میں 4 اعشاریہ 3 کی شدت کے جھٹکے، ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں موصول ہوئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات، مالاکنڈ اور

چترال میں جمعرات کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت4.3ریکارڈ کی گئی جب کہ گہرائی 71کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں