اسلام آباد(پی این آئی)کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 3000 سے بڑھ گئی، 24 گھنٹے میں 118 شہری جان سے گئے، پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے118افراد انتقال کرگئے، مرنے والوں کی تعداد3093ہوگئی، ملک میں 5358 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں
کرونا کیسز کا گراف روز بروز بلند ہو رہا ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 118 اموات ہوئیں۔این سی اوسی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد3093ہوگئی،جبکہ ملک میں24گھنٹے کے دوران5ہزار358کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک کے مختلف اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں کورونا کے97 ہزار810مریض زیرعلاج ہیں، این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد59ہزار215ہے،24گھنٹے کے دوران31ہزار500ٹیسٹ کئے گئے، پاکستان میں مجموعی طور پراب تک 9لاکھ82ہزار12کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 12 سے بھی بڑھ کر 13 فی صد ہو چکی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 701 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 4,308 ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں