کراچی (پی این آئی)درندہ صفت منافع خوروں نے جبڑے کھول لیے ،کراچی کے میڈیکل سٹورز سے ڈیکسا میتھاسون غائب، دگنی قیمت پر بھی دستیاب نہیں، کراچی کے میڈیکل اسٹورز سے ڈیکسا میتھاسون غائب ہونا شروع ہوگئی۔ منگل کو برطانیہ میں کورونا وائرس کے لئے زندگی بچانے والی دوا قرار دیئے جانے کے بعد
بدھ کو کراچی کے مختلف علاقوں کے میڈیکل اسٹورز پر ڈیکسا میتھاسون کی گولیاں اور انجکشن غائب ہوگئے۔ جناح اسپتال،سول اسپتال،عباسی شہید اسپتال کے باہر میڈیکل اسٹورز پر ڈیکسا میتھاسون کی دوا نایاب ہوگئی ہے۔ صدر، کالاپل، ڈیفنس،سلطان آباد،محمود آباد، قیوم آباد، لیاری ،کورنگی، لانڈھی، بلدیہ ٹاؤن سمیت دیگر کئی علاقوں کے میڈیکل اسٹورز پر بھی یہ دوا دستیاب نہیں۔میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ منگل کی رات سے ہی اس دوا کی ڈیمانڈ شروع ہوگئی اور بدھ کی دوپہر تک یہ ختم ہوگئی ہے۔ ڈیکسا میتھا سون پر ذخیرہ اندوز فعال ہوگئے ہیں اور انہوں نے مارکیٹ سے دوا اٹھانا شروع کردی ہے۔پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کےسینئر وائس چیئرمین عبدالصمد بڈھانی نے بتایا کہ ڈیکسا میتھا سون انجکشن کی ہول سیل قیمت 450، ریٹیل قیمت 528 روپے تھی لیکن آج جیسے ہی ذخیرہ اندوزی شروع ہوئی تو اس کی قیمت 800 سے 1000 تک چلی گئی ہے اور اس کی فروخت روک دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں