اسلام آباد (پی این آئی)شہباز گل نے اختر مینگل کے مؤقف کی حمایت کر دی، کہا اختر مینگل کے کچھ مطالبات جائز ہیں، بات کریں گے،وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اختر مینگل کے ساتھ دوبارہ بیٹھ کر بات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے
سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے وفاقی حکومت سے علیحدگی کے اعلان پر کہا ہے کہ اختر مینگل کے کچھ مطالبات جائز ہیں، کچھ پر بات ہوگی۔ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہر جماعت اپنے منشور پر ووٹ لیکر آتی ہے، پاکستان میں عوام کے ایجنڈے کی بات کم اپنے ایجنڈے کی زیادہ ہوئی، اختر مینگل کے ساتھ دوبارہ بیٹھ کر بات کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں