اسلام آباد(پی این آئی)اختر مینگل ہمارے حلیف ہیں اور رہیں گے، وفاقی وزیر نے جہانگیر ترین کے حوالے سے بھی انکشاف کر دیا۔وزیراطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلوچستان نینشل پارٹی مینگل کے سربراہ اخترمینگل ہمارے حلیف تھے اور رہیں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اختر مینگل کے تمام
تحفظات جلد دور کرلیں گے۔ سارے اتحادی ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ اخترمینگل سے رابطہ کررہے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اختر مینگل کے 6 نکاتی مطالبے پر کمیٹی بنائی تھی۔ کمیٹی میں جہانگیر ترین بھی تھے مگر وہ اب نہیں ہیں۔کمیٹی میں جلد نئے ممبر کو شامل کرلیں گے۔وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ممبر کا تقرر ہوتے ہیں اختر مینگل کے تحفظات دور ہوجائیں گے۔ ایک دو روز میں تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ بلوچستان صوبہ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ بجٹ کا معاملہ بھی بہتر طریقے سے حل ہوجائے گا۔اس سے قبل قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے تحریک انصاف اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے کہا تھا کہ میں آج ایوان میں پی ٹی آئی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا تھا کہ ہم ایوان میں موجود رہیں گے اور اپنی بات کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں