لاہور(پی این آئی)لاہوریوں کو جاہل کہنے والا خود جاہل ہے، ن لیگی لیڈر نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو نشانے پر لے لیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ جو لاہور والوں کو جاہل کہے وہ خود جاہل ہے۔لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پوری دنیا نے کہا
کہ کچھ عرصہ کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کریں لیکن ہمارے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اسمارٹ لاک ڈا ؤن کریں گے، اب کورونا ملک بھر میں پھیل چکا ہے۔ملک میں سلیکٹٹڈ لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ، پتا نہیں کہاں سے یہ عجیب ٹرم لے کر آرہے ہیں۔رہنما (ن) لیگ نے کہا ہے کہ حکومت کورونا کی بجائے اپوزیشن سے لڑ رہی ہے ۔وزیراعظم کا کام صرف اپوزیشن کو برا بھلا کہنا ہے، حکومتی وزرا گالیاں دیتے رہتے ہیں، جو لاہور والوں کو جاہل کہے وہ خود جاہل ہے،کسی بھی عوامی نمائندے کو شہریوں کے بارے میں غلط الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے۔اسمبلی کے سیشن ضرور ہونے چاہیے، لیڈر شپ کو اپنی جان کو خطرے میں ڈالنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں