لاہور(پی این آئی)ریڈ زونز میں پولیس، رینجرز اور فوج کے دستے تعینات ہونگے، فیاض الحسن چوہان نے دوسرا لہجہ اپنا لیا۔وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر میں کورونا پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات
فیاض الحسن چوہان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موذی مرض کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاون کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے قرار دیئے گئے ریڈ زونز میں پولیس، رینجرز اور فوج کے دستے تعینات ہونگے اس علاقے میں تمام مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریستوران، سرکاری و غیر سرکاری دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ صرف اشیاۓ ضروریہ کی دوکانیں، کلینک، ہسپتال اور میڈیکل اسٹورز مجوزہ اوقات میں کھولے جا سکیں گے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں کی بندش غریب عوام کے لیے موت کا پروانہ ہے،کورونا سے بچاؤ کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے مجوزہ ایس او پیز پر عمل کرنا ناگزیر ہے۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عوام اور کاروباری طبقے کے تعاون کے بغیر کورونا کو شکست دینا نا ممکن ہے۔کورونا سے محفوظ پاکستان کے لیے مل کر اپنا کردار ادا کریں گے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں