ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو جرمانہ اور سزائیں، وزیراعظم عمران خا ن نے خبردار کر دیا

کراچی (پی این آئی) اب کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ والے علاقوں میں لاک ڈاون کررہے ہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پرسزائیں اور جرمانے ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خاننے کہا

ہےکہ پاکستان میں ڈھائی کروڑ افراد دہاڑی دارہیں اگر کورونا کی وجہ سے ملک بند کردیں تو وہ بھوک سےمرنا شروع ہوجائیں گے، بھارت میں 34 فیصد لوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غربت میں چلے گئے ہیں، امریکا اور بھارت میں کیسز میں اضافہ ہورہا ہے لیکن وہاں لاک ڈاؤن نرم کردیا گیا ہے، پاکستان میں لوگ کورونا وائرس کو سنجیدہ ہی نہیں لے رہے، اس لئے کورونا وبا کے پھیلاؤ والے علاقوں میں لاک ڈاون کررہے ہیں، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سزائیں اور جرمانے ہوں گے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ وفاق صوبوں سے بھرپور تعاون کررہا ہے، لاک ڈاؤن سے لے کر ایک ایک چیز پر تمام صوبوں کو ساتھ لے کرچلے، ہم نےکبھی یہ نہیں سوچا کہ کس صوبے میں ہماری حکومت ہے اورکس میں نہیں، اپوزیشن کے صوبوں سے پوچھ لیں ہم نے سامان کی تقسیم میں کسی سے کوئی نا انصافی نہیں کی، این ڈی ایم اے نے تمام صوبوں میں یکساں سامان تقسیم کیا، کسی صوبے میں کوئی فرق نہیں کیا۔انہوں نے بتایا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں ہے تاہم اس میں کچھ بے ضابطگیاں ہیں جن پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے ، کچھ چیزیں 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو منتقل کی گئیں جو مرکزی حکومت کے پاس رہنی چاہئیں تھیں ، تمام صوبوں کی مشاورت سے ان بے ضابطگیوں کو دور کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے اقدامات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ابتدا سے ہی این سی او سی کے اجلاس باقاعدگی سے بلائے جاتے رہے ہیں اور تمام صوبوں کو اعتماد میں رکھا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close