سندھ میں کتنے روپے کی کرپشن برداشت نہیں؟ بلاول نے ہوش اڑانے والا بیان دےدیا، پارٹی قیادت پریشان ہو گئی

کراچی(پی این آئی)سندھ میں کتنے روپے کی کرپشن برداشت نہیں؟ بلاول نے ہوش اڑانے والا بیان دے دیا، پارٹی قیادت پریشان ہو گئی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سندھ میں ایک روپے کی کرپشن بھی برداشت نہیں، جو بھی کرپشن کرے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

سے جام اکرام اللہ دھاریجو، سردار محمد بخش مہر نے ملاقات کی جس میں گھوٹکی کے سیاسی امور سے متعلق گفتگو کی گئی، رہنماؤں نے بلاول بھٹو کو اینٹی کرپشن، محکمہ صنعت سے متعلق بریفنگ دی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کرپٹ شخص کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اس کے خلاف گھیرا تنگ کریں، سندھ میں کرپشن کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں ہے، کرپٹ افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ افراد کو ان کے انجام تک پہنچا کر عبرت کی مثال بنایا جائے، ایسی مثال بنایا جائے کہ کوئی کرپشن کا سوچ بھی نہ سکے۔بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ صنعت کاروں سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل کو حل کریں، ان کا کہنا تھا کہ سندھ بھر کے صنعتی زونز کے انفرا اسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close