لاڑکانہ (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان لاڑکانہ پہنچ گئے ہیں، بدھ کو وزیراعظم میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاڑکانہ پہنچ گیے ہیں، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء محمد میاں سومرو، علی حیدر زیدی اور معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔لاڑکانہ میں
وزیر اعظم عمران خان کی آمد کے موقع پر پیپلز یوتھ آگنائزیشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے الزام لگایا کہ وفاقی بجٹ میں سندھی نوجوانوں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔لاڑکانہ میں پیپلز یوتھ آگنائزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف انصاف ہاوس کے سامنے مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرین کا کہناتھا کہ یہ شہر صرف بھٹو کا ہے، مظاہرین نے الزام لگایا کہ وفاقی بجٹ میں سندھی نوجوانوں کو نظرانداز کیا گیا ،وفاقی حکومت کے اشارے پر لاڑکانہ میں بدترین لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے نوجوانوں کو اسلام آباد میں ملازمتیں اور داخلے دئیے جائیں۔دوسری جانب خبر آئی ہے کہ لاڑکانہ آمد پر وزیراعظم عمران خان کی ہرن، تیتر، مچھلی، مرغابی اور بریانی سمیت 135 ڈشز سے تواضع کی گئی ہے۔ 24نیوز کے مطابق لاڑکانہ پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کے رات کے کھانے کیلئے 135 الگ الگ کھانے بنائے گئے ہیں۔ ان کھانوں میں ہرن روسٹ، تیتر روسٹ، مرغابی، بریانی، بہہے، زردہ، لوکی کا حلوہ، مچھلی روسٹ، ڈبرہ فرائی مچھلی، مٹن شرغہ، ران روسٹ، سجی، چکن پکوڑا، مٹن پکوڑام کوفتے اور دوسری ڈشز بنائی گئی تھیں۔وزیراعظم عمران خان ماضی میں گزشتہ حکومتوں کے ایسے پرتعش کھابوں پر شدید تنقید کرتے رہے ہیں لیکن اب خود وہ بھی ایسی ہی دعوت میں موجود تھے اور یہ دعوت انہی کی آمد کے سلسلے میں تھی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان پروٹوکول کی 37 گاڑیوں پر لاڑکانہ پہنچے تھے، ان کے قافلے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء محمد میاں سومرو، علی حیدر زیدی اور معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی شامل تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں