لاہور (پی این آئی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر لاہور کے عوام کو جاہل قرار دیا گیا تھا جس پر بہت لے دے ہوئی۔ اس حوالے سے روزنامہ پاکستان نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ایک سروے کرایا جس کے نتائج انتہائی دلچسپ ہیں۔معروف ویب سائٹ کی جانب سے
پاکستانیوں سے سوال پوچھا گیا “صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس قوم کی جہالت کی وجہ سے تیزی سے پھیل رہا ہے ، آپ کے خیال میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ عوام کی جہالت ہے یا پھر حکومتی نااہلی ؟”فیس بک پر کیے گئے اس آن لائن سروے میں ساڑھے 17 ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی اور اپنے جواب دیے۔ سروے میں شریک 62 فیصد لوگوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ ” عوام کی جہالت” ہے۔ 38 فیصد لوگ ایسے تھے جنہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ” حکومت کی نااہلی” کی وجہ سے پھیلا ہے۔ آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے، پاکستان میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کی اصل وجہ کیا ہے، کمنٹ کرکے ہمیں ضرور آگاہ کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں