گوجرانوالہ میں وزیر آباد اوجلہ نہر کے کنارے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، 4افراد موقع پر جاں بحق

گوجرانوالہ (پی این آئی)گوجرانوالہ میں وزیر آباد اوجلہ نہر کے کنارے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، 4افراد موقع پر جاں بحق، پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں وزیر آباد اوجلہ نہر کے قریب ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔حادثے میں ٹرالی پر سوار 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کے

مطابق گوجرانوالہ کی تحصیل وزیرِ آباد میں مکئی کی لوڈڈ ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ٹرالی پر سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ساجد، غلام مرتضیٰ، اسلم اور ظفر شامل ہیں، جن کا تعلق جھنگ سے ہے۔ریسکیو حکام نے لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close