پنجاب، محکمہ اینٹی کرپشن سرگرم، 6 ماہ کے دوران 1 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کی 1400 کنال اراضی واگزار کرا لی

لاہور: (پی این آئی)پنجاب، محکمہ اینٹی کرپشن سرگرم، 6 ماہ کے دوران 1 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کی 1400 کنال اراضی واگزار کرا لی، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر اینٹی کرپشن پنجاب نے صوبہ بھر میں قبضہ مافیا اور کرپشن کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے 6 ماہ کے دوران 1 ارب 40 کروڑ روپے مالیت

کی تقریباً 1400 کینال اراضی واگزار کرلی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کو کرپشن فری بنانے کے عزم کا اظہا ر کیا ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی موبائل ایپ پر 6 ماہ کے دوران 2809 شکایات موصول ہوئی، 140 انکوائریز شروع کی گئیں، 17 لاکھ روپے کی کیش ریکوری بھی کی گئی۔عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موبائل ایپ کے ذریعے شکایات پر کارروائی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، شہری اپنی حفاظت کیلئے شکایت کے اندراج کے لئے موبائل ایپ استعمال کریں، پنجاب میں کرپشن کے خلاف نو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی، کرپشن کے ناسور کا خاتمہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا قبضہ مافیاء کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، قبضہ مافیاء کی سرکوبی کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close