لاہور کے 21علاقوں کی 61گلیاں ، محلے، بلاکس سیل کر دیئے گئے، میڈیکل، جنرل سٹور، تندور، پٹرول پمپ، لیبارٹریاں 24گھنٹے اوپن

لاہور: (پی این آئی)لاہور کے 21علاقوں کی 61گلیاں ، محلے، بلاکس سیل کر دیئے گئے، میڈیکل، جنرل سٹور، تندور، پٹرول پمپ، لیبارٹریاں 24گھنٹے اوپن، لاہور میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے سلیکٹو لاک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا، لاہور کی گلیاں، محلے، بلاکس اور سیکٹرز سمیت 61 مقامات سیل کر دیئے گئے۔

تفصیل کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے 21 علاقوں کی 61 گلیاں ، محلے اور بلاکس سیل کئے گئے ہیں۔ سیل کیے گئے علاقوں میں میڈیکل سٹور، جنرل سٹور، تندور، پٹرول پمپ، لیبارٹریاں، کلیکشن سنٹرز چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔جن علاقوں کو ریڈ زون قرار دے کر بند کیا گیا ان میں رام نگر کی اسلام سٹریٹ، بلال پارک، اقرا سکول سٹریٹ، رام نگر کی گلی نمبر 10، گلی نمبر 13، گلی نمبر 23، قلعہ گجر سنگھ کی عبدالکریم روڈ، عثمانیہ کالونی ، رائل پارک، کریم پارک کے بلاک نمبر 2،3،4 کے علاوہ امین پارک کی گلی نمبر 1، تاجپورہ کی گلی نمبر 4 اور نظام آباد ای بلاک کی گلی نمبر 1، تاجپورہ شاہ عالم کالونی کی گلی نمبر 2، علی محمد پارک کی گلی نمبر 3 سیل کی گئی ہے۔محلہ گول باغ شاد باغ کی گلی نمبر 2، بیگم کوٹ شمع کالونی کی گلی نمبر 4، بارہ دری معصوم شاہ روڈ کی گلی نمبر 2 بھی سیل کر دی گئی۔ فہرست کے مطابق جوہر ٹاؤن کے بلاک بی، ایف 2، جے 2 اور بلاک جی 3، کنال ویو سوسائٹی کے بلاک بی، واپڈا ٹاؤن کے بلاک ایف 2 اور بلاک جی، گلبرگ اے کا بلاک 3، بندو خان سویٹس تا مسجد طلحہ تک بند ہے۔گلبرگ اے میں ہی ندیم تکہ تا طارق کباڑیا تک کا علاقہ، گلبرگ بلاک بی 1، بلاک بی 2 اور بلاک بی 3 مکمل طور پر بند کئے گئے۔ پی سی ایس آئی آر فیز ٹو کا بلاک بی، ڈی ایچ اے فیز 1 اور فیز 5 کے تمام سیکٹرز، عسکری 10 مکمل، کیولری گراؤنڈ کے شیراز ولاز، گلستان کالونی کی گلی نمبر 5،8،9،11،13،15،26 اور 27 بھی سیل ہیں۔جنرل ہسپتال کے پیچھے قائد ملت کالونی کچا جیل روڈ، غوثیہ کالونی، الحمد کالونی اور طارق کالونی، داروغہ والہ کا سراج پورہ اور بلال کالونی، جلو موڑ دھوبی محلہ باٹا پور کا علاقہ، بسم اللہ ہاؤسنگ سکیم جی ٹی روڈ مناواں کا بلاک اے اور بلاک بی، حسین پورہ کوٹھی سٹاپ بالمقابل بسم اللہ ہاؤسنگ سکیم، ایک مینار والی مسجد نزد لاثانی فارمیسی مناواں کا علاقہ بھی سیل کیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق لاک ڈاؤن سے متاثر افراد کی مدد کیلئے ٹائیگر فورس کی خدمات لی جائیں گی، لاہور میں 3000 پولیس اہلکار لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تعینات ہوں گے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شہریوں کو اشیا ضروریہ کی دستیابی اور طبی عملے تک رسائی کو یقینی بنایا جائے۔خیال رہے پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 760 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 136 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 975 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 839 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 58 ہزار 239، سندھ میں 57 ہزار 868، خیبر پختونخوا میں 19 ہزار 107، بلوچستان میں 8 ہزار 437، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 164، اسلام آباد میں 9 ہزار 242 جبکہ آزاد کشمیر میں 703 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close