بھارت نے قوت دکھائی تو چین نے ان کی صرف جسمانی پٹائی کی، 20فوجی مارے گئے، شاہ محمود قریشی کی بھارت کو وارننگ

اسلام آباد (پی این آئی)بھارت نے قوت دکھائی تو چین نے ان کی صرف جسمانی پٹائی کی، 20 فوجی مارے گئے، شاہ محمود قریشی کی بھارت کو وارننگ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت نے قوت دکھائی لیکن مودی کی ہندوتوا سرکار کو چین سے منہ کی کھانا پڑی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے

کہ بھارت چین کے ساتھ متنازع علاقے میں سڑکیں بنا رہا تھا لیکن چین نے معاملے کو پر امن طور پر حل کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے قوت دکھائی تو پہلے ان کی صرف جسمانی پٹائی کی گئی، اب بھارتی فوج کی 20 کے قریب اموات ہو چکی ہیں، یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی کی ’’ہندوتوا ‘‘ سرکار کی کارروائی سب کے سامنے ہے، انہیں منہ کی کو مُنھ کی کھانی پڑے گی۔خیال رہے کہ دو روز قبل بھارتی اور چینی افواج کے درمیان لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر جھڑپ ہوئی جس میں ایک کرنل سمیت 2 بھارتی سپاہی ہلاک ہوئے تھے تاہم بھارتی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جھڑپ میں زخمی ہونے والے 17 فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close