لاہور (پی این آئی)لاہور میں کورونا سے متاثرہ علاقوں کو 30 جون تک سیل کر دیا گیا، دفعہ 144 نافذ پھل، سبزی، دودھ، کریانہ، پیٹرول پمپ، تندور کھلے ہیں،لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں کورونا سے متاثرہ علاقوں کو سیل کر کے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کورونا سے متاثرہ علاقوں کو
30 جون تک سیل کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیل کیے گئے علاقوں میں شاپنگ مالز، مارکیٹیں، پبلک پرائیوٹ دفاتر بند رہیں گے اور عوام کی آمدورفت سمیت پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت نہیں ہو گی لیکن صرف ایک شخص ذاتی سواری ضرورت کے تحت استعمال کر سکےگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں پھل، سبزی، دودھ،کریانہ، پیٹرول پمپ، تندور صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ میڈیکل اسٹورز، لیبارٹری پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔علاوہ ازیں سیل علاقوں سے بیمار کے ساتھ 2 افراد کو اسپتال جانےکی اجازت ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیل کیے گئے علاقوں میں مقیم جج، وکیل، ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرز، پولیس اہلکارپابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جب کہ بینکس ضروری اسٹاف کے ساتھ کام جاری رکھ سکیں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ سیل کیے گئے علاقوں میں سماجی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں