چمن(پی این آئی)پاک افغان سرحد کی بندش کے خلاف سرحدی شہر چمن میں مکمل ہڑتال، مقامی افراد کی تجارتی سرگرمیاں معطل، ہزاروں افراد بے روزگار، چمن شہر میں پاک افغان سرحد کے بندش کےخلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہے۔کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کی وجہ پاک افغان سرحد دو مارچ سے بند ہے۔
پاک افغان سرحد کی بندش کی وجہ سے مقامی افراد کی تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔ سرحد کی بندش کی وجہ سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔چمن میں شٹرڈاؤن کی اپیل مقامی تاجروں،سیاسی پارٹیوں اور قبائلی عمائدین نے کی تھی۔ ہڑتال کی وجہ سے بازار،تجارتی مراکز ،دکانیں اور مارکیٹیں مکمل بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں