آزاد کشمیر حکومت کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق اور وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کورونا پازیٹو ہو گئے

راولا کوٹ (ملک سرفراز حسین اعوان) سینئر وزیر حکومت آزاد کشمیر چودھری طارق فاروق اور وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر مشتاق منہاس کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے۔ مشتاق منہاس سینئر صحافی اور نجی ٹی وی چینل کے معروف پروگرام بولتا پاکستان کے اینکر رہے ہیں، واضح رہے کہ گزشتہ

دو ہفتوں سے مسلسل کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 16 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 663 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 13 ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 254 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close