24گھنٹوں میں 100سے زائد ممالک میں 121زلزلے، دنیا بھر میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد(پی این آئی) 2020ءکا سال ہر گزرتے دن کے ساتھ انسانوں کے لیے خوفناک ثابت ہو رہا ہے۔ پہلے کورونا وائرس کی وباءنے ہی دنیا بھر کے لوگوں کا جینا محال کر رکھا تھا اور اب 24گھنٹوں میں اتنے زیادہ ممالک میں زلزلہ آنے کی خبر آ گئی ہے کہ سن کر ہی آدمی دہل جائے۔معروف ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ

24گھنٹوں میں 100سے زائد ممالک سے زلزلے کی خبر رپورٹ ہوئی ہے۔ ان ممالک میں امریکہ، ارجنٹینا، فلپائن نیوزی لینڈ، یونان، انڈونیشیاءترکی، پرتگال انڈیا، میکسیکو و دیگر شامل ہیں۔کورونا وائرس، خودکشیوں کی خبریں، جہازوں کو حادثے اور اب اس سال کی نئی مصیبت زلزلوں پر سوشل میڈیا صارفین انگشت بدنداں ہیں۔ نمی سید نامی ایک لڑکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ”گزشتہ 24گھنٹوں میں 121زلزلے۔ یہ ہو کیا رہا ہے؟ ؟؟ یا اللہ معاف فرما دے۔“یوسف علی نامی شخص نے لکھا ہے کہ ”ہم نے کورونا وائرس کی وباءسے بچنے کے لیے گھروں میں رہنے کا فیصلہ کیا لیکن دیکھیںکہ ہمارے گھر بھی ہمارے لیے غیرمحفوظ ثابت ہونے لگے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں 100سے زائد ملکوں میں زلزلہ آیا ہے۔“جویریہ اصغر علی نامی لڑکی نے لکھا کہ ”گزشتہ 24گھنٹوں میں دنیا میں 121زلزلے۔ 2020ئ! اب بس کر دو۔“رپورٹ کے مطابق سال 2020ءابھی آدھا گزرا ہے اور لوگ اس سے نفرت کرنے لگے ہیں اور دعائیں کر رہے ہیں کہ کسی طرح یہ سال بخیریت گزر جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close