لاہور (پی این آئی) لاہور میں لاک ڈاؤن میں30 جون تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفیکیشن کا اطلاق فی الفور ہوگا اور تاحکم ثانی لگ رہے گا۔اس حوالے سے سیکرٹری پرائمری
اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا ہے کہ مزید ترمیم تک لاک ڈاؤن کی صورتحال گزشتہ نوٹیفیکیشن جیسی رہے گی۔نوٹیفیکیشن میں یو ایس ایچ کو سپلیمنٹری امتحانات لینے کی اجازت دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بی ڈی ایس ایس،بی ایس سی نرسنگ،ڈائریکٹر آف فزیکل تھراپی اور بی ایس سی الائیڈ ہیلتھ سائنسز آخری سال کے ضمنی امتحانات دیے جا سکیں گے۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے مزید کہا کہ یو ایچ ایس امتحانات کے علاوہ کسی بھی انڈسٹری کو چوٹ نہیں دیں گئی۔خیال رہے کہ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آج سے لاہور کی9 ٹاؤنز میں 81 علاقوں کو سیل کیا جائے گا۔ جن علا قوں کوسیل کیا جا ئے گا ان میں سمن آباد ٹاؤن سے ستلج، جہازیب، راوی، کشمیر، نرگس، ہما اور رچنا بلاکس،رضا، کامران، عمر، کریم، مہران، نشتر اور سکندر بلاکس کینٹ ٹاون سے ، ڈی ایچ اے فیز ,1,2,3,4,5,8 سمیت صدر، سرور روڈ، کیولری گراؤنڈ، آفیسرز کالونی،کینٹ ٹاون سے عسکری 8، عسکری 9، عسکری 10، علاؤالدین روڈ،داتا گنج بخش ٹاؤن میں میں ساندہ، گوالمنڈی، راجگڑھ، چمن باغ، پیر مکی، جیل روڈ، جی او آر، قلعہ گجر سنگھ علامہ اقبال ٹاؤن میں جوہر ٹاون A, B1,E,F2,G,H,J اور R بلاکس، مصطفی ٹاون، کنال ویو سوسائٹی، ای ایم ای سوسائٹی، واپڈا ٹاون، پی سی ایس آئی آر فیز 2 بحریہ ٹاون کے جاسمین، گلبہار اور ایگزیکٹو بلاج واہگہ ٹاون کے مناواں، محلہ شاہ نور داروغہ والا، بسمہ اللہ ہاوسنگ سکیم مناواں کے علاقے گلبرگ ٹاون میں گارڈن ٹاؤن احمد بلاک، ٹیپو بلاک، بابر بلاک، اورنگزیب بلاک، طارق بلاک شیر شاہ بلاک گلبرگ، گلبرگ 1 اور گلبرگ 3 ، قصوری روڈ، ایم ایم عالم روڈ، گرومانڈ روڈ اے 1 بلاک، B1 بلاک کبوتر پورہ، نبی پورہ کے علاقے سیل ہوں گیگلبرگ 3، ظفر علی روڈ، ظہور الہی روڈ، صدر اقبال روڈ، مین مارکیٹ، سینٹ میری کالونی لامار ٹاون کے گجرپورہ، رحمت پورہ، بیگم پورہ، چاہ میراں، بلال پارک، مکہ پورہ، کوٹ خواجہ سعید، شاد باغ، وسن پورہ، فیض باغ، کراون پارک مادھو لال حسین، محمدن کالونی، باغبان پورہ، انگوری باغ اور مجاہدہ باغ کے علاقے سیل ہوں گیعزیز بھٹی زون کے کنال بینک ہاوسنگ سکیم، نبی پورہ، نصرت کالونی، مدینہ سٹریٹ نمبر 35، گلستان کالونی، نور کالونی غازی آباد بعد شاہ عالم کالونی نظام آباد تاجپورہ کے علاقے سیل ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں