اسلام آباد (پی این آئی )والدین کی سن لی گئی، وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میںبڑی کمی ہو گئی… کورونا کے باعث وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کردی گئی، وفاقی نظامت تعلیمات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیسوں میں 20 فیصد کمی
کرونا وائرس پر کنٹرول تک جاری رہے گی، نجی تعلیمی اداروں کی فیس میں کمی کا اطلاق بروقت فیسیں جمع کرانے والوں کیلئے ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیسوں میں کمی کا اطلاق اے لیول اور او لیول کے فائنل ایئر طلباپر نہیں ہوگا۔اسلام آباد میں کرونا وائرس کے 8 ہزار 857 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 83 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، کئی علاقوں کو کرونا وائرس پھیلنے کے باعث سیل کیا جاچکا ہے۔ ، نجی تعلیمی اداروں کی فیس میں کمی کا اطلاق بروقت فیسیں جمع کرانے والوں کیلئے ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیسوں میں کمی کا اطلاق اے لیول اور او لیول کے فائنل ایئر طلباپر نہیں ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں