پاک فضائیہ کو الرٹ کر دیا گیا، بھارت کی جانب سے کسی بھی وقت غیر معمولی کارروائی ہو سکتی ہے، عسکری قیادت کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

راولپنڈی (پی این آئی) سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے، بھارت کی دھمکیوں کے بعد ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج پہلے سے ہی الرٹ پر ہے، آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں عسکری قیادت کی ملاقات میں اہم معاملات زیر غور آئے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی صابر شاکر کی

جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چین سے لداخ میں مار کھانے کے بعد اب خدشہ ہے کہ بھارت پاکستان کیساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کر سکتا ہے۔بھارت مسلسل پاکستان کو دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔ صابر شاکر کا کہنا ہے کہ ملک کا دفاع کرنے کیلئے پاک فضائیہ الرٹ پر ہے۔ بھارت کی جانب سے گزشتہ سال سے مسلسل پاکستان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اسی لیے پاک فوج ملک کے دفاع کیلئے ہر وقت الرٹ پر ہے۔صابر شاکر کا کہنا ہے کہ بھارت کی دھمکیوں اور اشتعال انگیزیوں کے بعد آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ عسکری قیادت کے اجلاس میں کئی اہم امور زیر غور آئے۔عسکری قیادت تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ منگل کے روز پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں عسکری قیادت کو قومی و علاقائی سکیورٹی صورتحال، لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر خصوصی بریفنگ دی گئی، وفد میں جنرل ندیم رضا، جنرل قمرجاوید باجوہ، ایڈمرل ظفرمحمود عباسی اورایئرچیف مارشل مجاہد انور شامل تھے۔ ملکی عسکری قیادت کو لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بھی خصوصی بریفنگ دی گئی۔ جبکہ یہ بھی یاد رہے کہ منگل کے روز بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں