وزیراعظم عمران خان کا ایک اور بڑا اور اہم فیصلہ، پاکستانی فضائی حدود کھولنے کی اجازت دیدی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کا ایک اور بڑا اور اہم فیصلہ، پاکستانی فضائی حدود کھولنے کی اجازت دیدی گئی، سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ویزراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی سید زلفی بخاری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان، اس مشکل وقت میں سمندر پار پاکستانیوں کی ضرورت کو

سمجھنے اور فضائی حدود کھولنے کی اجازت دینے کیلئے آپکا شکریہ۔انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے معذرت کی کہ انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا پاکستان میں موجود لوگوں کا ہے۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں کی واپسی کا ایکشن پلان تیار کیا جائے، ابتدائی طور پر عرب ممالک، پھر دوسرے ممالک سے پاکستانیوں کی واپسی یقینی بنائی جائے گی، اورسیز پاکستانی کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کا معاملہ زیر بحث آیا۔ معاون خصوصی ذلفی بخاری نے وزیراعظم سے انٹرنیشنل فلائٹس کھولنے کا مطالبہ کیا۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں اٹرنیشنل فلائٹس مرحلہ وار بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ابتدائی طورپر عرب ممالک کیلئے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خلیجی ممالک سے پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی کے بعد اگلا مرحلہ شروع ہوگا۔ سب سے پہلے بےروزگار ہونیوالے مزدور اور محنت کشوں کو وطن واپس لایا جائےگا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اورسیز پاکستانی ہمارے دل کے قریب ہیں مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ کورونا وباء کے باعث لاکھوں پاکستانی روزگار سے محروم ہوئے جس کا دکھ ہے۔ ہمیں اورسیزپاکستانیوں کو درپیش مشکلات کا اندازہ ہے۔ابسید زلفی بخاری نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے فضائی حدود کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔

close