اسلام آباد (پی این آئی)کورونا وائرس، گزشتہ دس دن تباہ کن ثابت ہوئے ، کتنے نئے کیسز رپورٹ اور کتنی اموات ہو ئیں؟ دل دہلا دینے والی تفصیلا ت آگئیں…. پاکستان میں گزشتہ 10 روز کے دوران 50ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ، 800مریض جاں بحق، ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1لاکھ50ہزار سے
بڑھنے کے بعد مخصوص شہروں میں دو ہفتوں کا لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ کم ہونے کی بجائے زیادہ ہوگیا ہے اور محض 10 روز میں 50ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 800 افراد بھی انہی 10 روز میں کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔نشریاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں کورونا وبا کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے اسی لیے ملک میں 20 شہروں کو ہاٹ سپاٹ قرار دیا گیا ہے اور یہاں دو ہفتوں کا لاک ڈاؤن نافظ کردیا گیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق آج ملک میں نئے 4345 کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 208 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 2872 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آج بروز منگل ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 4331 کیسز اور 88 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 1740 کیسز 50 اموات، سندھ 2287 کیسز 33 اموات، اسلام آباد288 کیسز 5 اموات اور آزاد کشمیر سے 16 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا تھا جس کے بعد اس کے پھیلاؤ میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوا اور اب اس وقت ملک کے 20 شہروں میں وائرس کے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی ہوچکی ہے۔ اب تک پنجاب میں کورونا سے 1081 اور سندھ میں 886 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 707 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں 85، اسلام آباد میں 83 ، گلگت بلتستان میں 17 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں