کے الیکٹرک کو فرنس آئل کی فراہمی میں کمی کا سامنا، کراچی میں لوڈ شیڈنگ بڑھنے کا امکان

کراچی(پی این آئی)کے الیکٹرک کو فرنس آئل کی فراہمی میں کمی کا سامنا، کراچی میں لوڈ شیڈنگ بڑھنے کا امکان۔کےالیکٹرک کو فرنس آئل کی مطلوبہ سپلائی میں کمی کا سامنا ہے جس کے باعث کراچی شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے کا امکان ہے۔ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا ہے کہ ایندھن کی فراہمی میں رکاوٹ کے

باعث صنعتوں اوررہائشی صارفین کے لیےلوڈشیڈنگ ناگزیر ہوجائیگی۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی طلب میں بتدریج اضافہ ہوا ہے،ایندھن سپلائی میں کمی کے سبب پیداواری صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ کراچی کے صنعتی علاقوں میں 8 گھنٹے جبکہ رہائشی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 2 گھنٹے تک بڑھ سکتا ہے،شہری بجلی کا مناسب استعمال عمل میں لائیں۔کےالیکٹرک کی جانب سے واضح کیا گیا کہ فرنس آئل کی سپلائی معمول پر آتے ہی بجلی کی پیداوار میں بہتری کےلیے جلد پرامید ہیں۔کے الیکٹرک نے ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لئے ایس ایس جی سی اور وزارت توانائی سے آر ایل این جی کی اضافی مقدار میں دستیابی کی بھی درخواست کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close