میں بھی لاہوری ہوں، دلآزاری ہوئی ہو تو معذرت خواہ ہوں، سخت رد عمل کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ میں بھی لاہوری ہوں، اگر پھر بھی کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کیا، جس کے ساتھ گزشتہ روز کی گفتگو اور آج کی نجی ٹی وی کے ساتھ کی گفتگو کی ویڈیوز شیئر

کیں۔انہوں نے وضاحتی بیان میں کہا کہ کل ایک پروگرام میں، میں نے کورونا وائرس کے حوالے سے غلط اور سازشی تھیوری پھیلانے والے افراد کے حوالے سے اپنا نکتہ نظر بیان کیا تھا۔وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ میں نے اس پروگرام میں لاہوریوں کے بارے میں بات کی، میں خود بھی ایک لاہوری ہوں، میں نے اس کلپ میں ’ہم‘ کا لفظ استعمال کیا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ بڑی تکلیف ہوتی ہے کہ ہم نے لاہور شہر کا کیا حال کردیا ہے، پورے پنجاب کے 50 فیصد سے زائد کیسز لاہور میں ہیں۔یاسمین راشد نے دوران گفتگو کورونا وائرس سے متعلق زیرگردش مختلف خیالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ایک علیحدہ ہی مخلوق ہے، کورونا وائرس کے حوالے سے پورے پنجاب میں 55ہزار 878 کیسز ہیں جن میں 27 ہزار 303 کیسز لاہور میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے پہلے دن سے اہل لاہور کو آگاہی دے رہےہیں، انہیں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے کہہ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close