پنجاب اسمبلی کی رکن رابعہ فاروقی نے اہل لاہور سے متعلق ریمارکس پر ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرا دی

لاہور(پی این آئی)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے قرارداد ڈاکٹر یاسمین راشد کے اہل لاہور سے متعلق بیان پر جمع کروائی ہے۔قرارداد میں یاسمین راشد کے زندہ دلان لاہور سے متعلق بیان کو افسوسناک کہا گیا اور وزیر

صحت پنجاب سے اہل لاہور سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کےلیے آئے روز متنازع بیانات داغ دیتی ہے۔رابعہ فاروقی کی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ حکومت کورونا وائرس کو روکنے کےلیے اقدامات نہیں کرسکی۔قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ حکومت کی غفلت کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close