یاسمین راشد نے پاکستانی قوم کو جاہل قرار دے دیا، لاہوریے کسی کی نہیں سنتے، شروع دن سے فاصلے کا کہہ رہے ہیں لیکن کوئی اثر نہیں

اسلام آباد (پی این آئی) پنجاب کی وزیرصحت یاسمین راشد نے پاکستانی قوم کو جاہل قرار دے دیا۔ جی ٹی و ی چینل کے پروگرام کے دوران اینکرشاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہناتھا کہ کسی قوم کا رویہ اتنا جاہلانہ نہیں جیسی باتیں ہم کرتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کرونا وائرس کی وبائی

صورتحال پربات چیت کرتے ہوئے غیر محتاط رویہ اپنانے پرعوام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوںنے کہا کہ شروع د ن سے کہا جارہا ہے کہ سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جائے ۔ لیکن کوئی عملدرآمد نہیں ہوتا۔ لاہور سوا کروڑ آباد ی کا ایک شہر ہے۔اتنی آبادی کسی چھوٹے ملک کی ہوسکتی ہے لیکن لاہوریے تو کسی کی سنتے ہی نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close