ٹڈی دل کے فصلوں پر حملوں سے پاکستان کو 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے، اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)ٹڈی دل کے فصلوں پر حملوں سے پاکستان کو 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے، اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کر دی۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی رابطہ کمیٹی (یو این او سی ایچ اے) کے مطابق حکومت نے 2020 اور 2021 میں دو آنے والے زرعی موسموں میں ٹڈی دل

کی وجہ سے ہونے والے مالیاتی نقصانات کا ابتدائی تخمینہ لگایا ہے جو کہ 3 ارب 40 کروڑ ڈالر سے لیکر 10 ارب 21 کروڑ ڈالر تک ہوسکتا ہے۔یو این او سی ایچ اے کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے نقصانات سے بہت سے کسان پہلے ہی بڑے پیمانے پر متاثر ہوئے ہیں اور موسم گرما کے اختتام پر ٹڈی دل کی وجہ سے مزید نقصانات کی پیش گوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close