اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کا وزیراعظم کے معاون خصوصی علی اعوان کو اسلام آباد کے لوکل گورنمنٹ کمیشن کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم، اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی علی اعوان کو وفاقی دارالحکومت کے لوکل گورنمنٹ کمیشن کے چیئرمین کے عہدے سے
فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔قانونی محاذ پر وفاقی حکومت کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی علی اعوان کو لوکل گورنمنٹ کمیشن کے چیئرمین کے عہدے سے فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں علی اعوان کی بطور چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن تعیناتی کے خلاف میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی درخواست کی سماعت ہوئی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے وفاقی کابینہ کا 24 دسمبر کا چیئرمین کی تعیناتی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ علی اعوان کی بطور چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن تعیناتی خلاف ضابطہ ہوئی۔ہائی کورٹ نے چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن کی تعیناتی کے رولز 6 ماہ میں بنانے کا حکم بھی جاری کردیا۔میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے وکیل کاشف ملک کے ذریعے علی اعوان کی بطور چیئرمین اہلیت چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ علی اعوان کی تعیناتی خلاف ضابطہ ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں