ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر امین الحق کورونا پازیٹیو ہو گئے، قرنطینہ میں چلے گئے

کراچی(پی این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر امین الحق کورونا پازیٹیو ہو گئے، قرنطینہ میں چلے گئے، وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سید امین الحق کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سید امین الحق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے

مسلسل بخار تھا جو ٹائیفائڈ میں تبدیل ہوگیا، جس کے بعد گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے۔امین الحق نے کہا کہ بخار محسوس ہوتے ہی انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close