خاتون اول سے متعلق پیٹھ پیچھے ایسی گفتگو کرنا انتہائی شرمناک ہے، زلفی بخاری عظمی کاردار پر برس پڑے، عظمی کاردار اپنے موقف پر قائم

اسلام آباد(پی این آئی):خاتون اول سے متعلق پیٹھ پیچھے ایسی گفتگو کرنا انتہائی شرمناک ہے، زلفی بخاری عظمی کاردار پر برس پڑے، عظمی کاردار اپنے موقف پر قائم، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری خاتون اول کے خلاف نامناسب گفتگو پر پارٹی ایم پی اے عظمی کاردار پر بری طرح برس پڑے ۔وزیراعظم

کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ٹوئٹ میں کہا کہ عظمی کاردار سے توقع بھی نہیں کی جا سکتی کہ انہیں خاتون اول کے معیار کی سمجھ ہو، خاتون اول سے متعلق پیٹھ پیچھے ایسی گفتگو کرنا انتہائی شرمناک ہے، وزیراعظم اور خاتون اول کی عزت ہم سب کےلئے ترجیح ہے، پی ٹی آئی سے وابستگی کا دعویٰ کرنے والے شخص کے لیے یہ شرم کا مقام ہے۔دوسری جانب عظمی کاردار نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ آڈیو لیک پر مجھے تنقید کا نشانہ بنانے والے جان لیں کہ میں اپنے موقف پر قائم ہوں، مافیا جو ہے تو پس پردہ لیکن عملاً تمام پارٹی معاملات پر اس مافیا کا قبضہ ہے، میں نے مخلص پارٹی ممبران کی ترجمانی کی جنہوں نے زندگی کا لمبا عرصہ پارٹی کو دیا تاہم ہم پر چمچے مسلط کر دیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close