چین سے ایک اور طیارہ امدادی سامان کے ساتھ پہنچ گیا، وینٹی لیٹرسے زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے کا مؤقف

اسلام آباد(پی این آئی) :چین سے ایک اور طیارہ امدادی سامان کے ساتھ پہنچ گیا، وینٹی لیٹرسے زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے کا مؤقف، چین سے ایک اور طیارہ طبی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا، چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹرسے زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے

مطابق چین سےکوویڈ19کےطبی سامان کی پاکستان منتقلی کاسلسلہ جاری ہے، ایک اور خصوصی طیارہ چین سے طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا۔اس حوالے سے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور این ڈی ایم اے کی طرف سے چین کے شکر گزار ہیں، کورونا وائرس کی روک تھام اور مریضوں کے علاج کیلئے وینٹی لیٹرز سے زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹنگ کے سامان کی ملک میں کوئی کمی نہیں ہے، تمام صوبے جتناے ٹیسٹ کرنا چاہیں کرسکتے ہیں، ڈیڑھ لاکھ این95ماسک چین سے آنے والے طبی سامان میں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close