وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے، لاڑکانہ بھی جائیں گے

کراچی(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے، لاڑکانہ بھی جائیں گے،وزیر اعظم عمران خان سندھ کے دو روزہ دورے پر آج شام کراچی پہنچ رہے ہیں۔ وہ گورنر ہاؤس میں کورونا مریضوں کیلئے موبائل اسپتال کا معائنہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آج رات کراچی میں

قیام کریں گے، اس دوران گورنر ہاؤس کے احاطے میں کورونا مریضوں کے لئے موبائل اسپتال کا معائنہ کریں گے، بدھ کی صبح پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان اور جی ڈی اے کا وفد بھی وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔وزیر اعظم عمران خان بدھ کی دوپہر لاڑکانہ پہنچیں گے جہاں احساس پروگرام سینٹر کے دورے کے علاوہ سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیر اعظم بدھ کو لاڑکانہ سے واپس اسلام آباد چلے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close