اسلام آباد(پی این آئی)ن لیگی رہنماخواجہ آصف نے کہاہے کہ 2018 کے الیکشن میں میں پاکستان تحریک انصاف کو مرضی کی وکٹ دی گئی، الیکشن میں مرضی کے امپائر اورمرضی کے کھلاڑی لیے گئے۔عمران خان کو بڑی چاہ اور لاڈ سے لایا گیا تھا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئے
پاکستان کا ٹیکس ریونیو وہیں کھڑا ہے جہاں پرانے پاکستان کا تھا۔ عمران خان 2 سال میں بھی ریونیو ٹیکس نہ بڑھاسکیں۔ ابھی ایک اوربجٹ آئے گااورنئے ٹیکس لگیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ بے روزگاری بڑھ رہی ہے، لاکھوں افراد بے روزگار ہورہے ہیں۔ نوازشریف کےپاکستان میں زرعی ترقی 4، نئے پاکستان میں2.7 فیصد ہے۔ عمران خان کےنئےپاکستان میں جی ڈی پی منفی صفراعشاریہ 4 ہے۔.. ن لیگی رہنماخواجہ آصف نے کہاہے کہ 2018 کے الیکشن میں میں پاکستان تحریک انصاف کو مرضی کی وکٹ دی گئی ، الیکشن میں مرضی کے امپائر اورمرضی کے کھلاڑی لیے گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں