کس کے کہنے پر تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ نہیں کیا گیا؟ پی پی پی کے سینئر رہنما کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سیاسی اور معاشی خودمختاری کو اس حد تک گروی رکھوا چکی کہ آئی ایم ایف کی اتنی جرات پیدا ہوگئی کہ اس نے کہا کہ پاکستان میں دفاعی بجٹ بھی منجمد

کردیا جائے۔سینیٹ کے اجلاس میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پیش کردہ بجٹ کے 6 ستون ہیں، آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن، بجٹ میں کیپیٹلزم کا گٹھ جوڑ، مافیا، صوبوں کے حصہ کو کم کرنا اورائی ایم ایف کے اسٹافرز سے بات کرکے بجٹ بنانا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں اتنی مداخلت آئی ایم ایف کی جانب سے پہلے کبھی نظر نہیں آئی کہ عالمی مالیاتی ادارے کے کہنے پر تنخواہ اور پنشن کو منجمد کردیا گیا۔سینیٹر رضا بانی نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں عام انسان کے لیے کچھ نہیں، موجودہ بجٹ، بجٹ ہے بھی نہیں بلکہ ایک دھوکا ہے جو ہمارے سامنے رکھا۔انہوں نے کہا کہ اصل بجٹ آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا ہوا ہے۔رضا ربانی نے کہا کہ بجٹ میں نے بے روزگاری، مہنگائی ، صحت کے لیے کوئی ریلیف نہیں ہے جبکہ بجٹ میں تیل کی قیمت بڑھانے کی بات کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close