لاہور (پی این آئی) سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کا شہباز شریف کو ٹیلیفون، سابق آرمی چیف نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ کرنے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی خیریت دریافت کی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے
بعد قرنطینہ کرنے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کو سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے ٹیلیفون کیا، راحیل شریف نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔اس دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے نیک تمناؤں اور صحت کے لئے فکرمندی پر جنرل (ر) راحیل شریف کا شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب چین کے قونصل جنرل لانگ دینگ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو خط لکھا ہے۔قونصل جنرل لانگ دینگ بن نے شہباز شریف کو اپنے خط میں کہا کہ کورونا وائرس سے آپ کے متاثر ہونے کی اطلاع پر بے حد دکھ ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کو ہر طرح کی معاونت کی فراہمی کی پیشکش کرتے ہیں، دعا ہے کہ آپ جلد صحت یاب ہوں۔ چینی قونصل جنرل نے شہبازشریف کو اپنے خط میں کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے تک چین پاکستان کی ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہے۔لانگ دینگ بن نے کہا کہ سی پیک کی تعمیر کے لیے آپ کی غیر معمولی کارکردگی ہمیں بہت اچھی طرح سے یاد ہے، اورنج لائن، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والا ساہیوال کا منصوبہ آپ کی غیر معمولی کاوش کا مظہر ہے۔قونصل جنرل چین نے اپنے خط میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے طور پر آپ نے پاک چین دوستی بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔خیال رہے کہ خیال رہے کہ چند روز قبل شہباز شریف اور ان کی اہلیہ تہمینہ درانی میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں