سمارٹ لاک ڈاون کے دوسرے فیز کا کل آخری دن، بلوچستان حکومت نے کیسز کی تعداد میں کمی کا دعویٰ کر دیا

کوئٹہ(زبیر احمد)ترجمان بلوچستان حکومت کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاون کے دوسرے فیز کا کل آخری دن ہے،ایک ماہ میں حکومت نے بہت سارے سیکٹر ریلیکس کئے ہیں۔ایک ماہ میں 3 لیبارٹری اسٹیبلش کی ہیں جن میں سے ایک خضدار میں بنائی گئی ہے،ایک ماہ میں بلوچستان 70 فیصد کیسز

سامنے آئے،2 دن سے کیسز کی تعداد کم ہونی شروع ہوئی ہے،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ایک ماہ میں 15 دن کے لئے لاک ڈاون کی بات کر رہی ہے۔جولائی میں ایک اندازے کے مطابق ایک ہفتے میں 2ہزار کیسز سامنے آسکتے ہیں۔کیسز کی تعداد کم یا زیادہ بھی ہوسکتی ہے،ترجمان بلوچستان حکومتکوئٹہ:1661کیسز پچھلے ہفتے سامنے آئے،10 ڈونرز نے اپنا پلازمہ دیا جس سے ابھی تک 8افراد صحت یاب ہوئے ہیں،ہمارے پاس 130 وینٹی لیٹرز موجود ہیں،اس وقت شیخ زید ہسپتال میں 63 کورونا کے مریض داخل ہیں جن میں14 کی حالت تشویشناک ہے،فاطمہ میں 40کورونا کے مریض داخل ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے،بی ایم سی ہسپتال میں کورونا کے9 افراد زیر علاج ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close