پنجاب حکومت کے لیے نیا چیلنج کورونا کی تباہیاں جاری کہ ڈینگی بھی میدان میں آ گیا، لاہور میں ڈینگی کے 8 مریض کنفرم ہو گئے

لاہور(پی این آئی)کورونا کی تباہیاں جاری کہ ڈینگی بھی میدان میں آ گیا، لاہور میں ڈینگی کے 8 مریض کنفرم ہو گئے، کورونا وائرس کے بعد ڈینگی بھی بے قابو ہوگیا، شہر کے مختلف علاقوں سے ڈینگی کے 8 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، جس کے پنجاب میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔ اسپتالوں

میں ڈینگی کاوئنٹر ختم کر دئیے گئے جبکہ اسپتالوں میں ڈینگی آئسولیشین وارڈز بھی کرونا وارڈز میں تبدیل ہو چکے ہیں جبکہ کرونا کے باعث ڈینگی سرویلنس اور لاروا تلف کرنے کی کیمپین بھی غیر موثر ہیں۔ سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر شعیب گرمانی کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے تصدیق شدہ تمام مریضوں کی حالت بہتر ہے، تمام مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے، ڈینگی کی روک تھام کیلئے شہر بھر میں سرویلنس و دیگر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یاد رہے دو روز قبل ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا سےزیادہ ٹائیفائیڈ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، شہر کے تدریسی اور نجی اسپتالوں میں ٹائیفائیڈ کے سینکڑوں مریض رپورٹ ہوئے، 10 روزمیں پنجاب بھر میں ٹائیفائیڈ کے 20ہزار سےزائد مریض سامنے آئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close