کراچی(پی این آئی)سعودی ائر لائن کی 7 پروازوں کو کراچی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے سعودی ایئرلائن کی 7 خصوصی پروازوں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ سی اے اے نے سعودی ایئرلائن کی 7 خصوصی پروازوں کو ملک
میں لینڈنگ کی اجازت دے دی، خصوصی پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور پاکستانیوں کو لے کر پہنچیں گی۔سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے باضابطہ اجازت نامہ جاری کردیا، سی اے اے نے سعودی ایئرلائن کی درخواست پر اجازت دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ایئرلائن کی خصوصی پروازیں 16 جون سے 20 جون تک پروازیں آپریٹ کریں گی، مجموعی طور پر 1700 سے زائد پاکستانی مسافر وطن پہنچیں گے۔رپورٹ کے مطابق 16 جون کو ریاض سے 250 سے زائد پاکستانیوں کو لے کر پرواز اسلام آباد پہنچے گی، دوسری پرواز کے ذریعے 16 جون کو جدہ سے 250 سے زائد مسافر لاہور پہنچیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں